کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافہ ‘ کئی شہری لٹ گئے
مسلح ملزمان دن دیہاڑے شہریوں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اسٹریٹ کرائمز میں مسلسل اضافے نے شہریوں میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے، جہاں موٹرسائیکل چھیننے، راہزنی اور لوٹ مار کی وارداتیں روزمرہ کا معمول بنتی جا رہی ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس امن و امان برقرار رکھنے اور جان و مال کے تحفظ میں مثر کردار ادا کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے شہریوں کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں خصوصا جناح روڈ، زرغون روڈ، سمنگلی روڈ، اسپنی روڈ، سریاب روڈ جائینٹ روڈ ڈبل روڈ سیٹلائٹ ٹان سمیت دیگر مصروف علاقوں میں مسلح ملزمان دن دیہاڑے شہریوں کو گن پوائنٹ پر روک کر نقدی، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں چھین کر فرار ہو جاتے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس ناکوں اور چیک پوسٹوں کی موجودگی کے باوجود جرائم پیشہ عناصر بلا خوف و خطر سرگرم ہیں، جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ وارداتوں کے بعد پولیس کی جانب سے اکثر بروقت کارروائی یا مثر تفتیش دیکھنے میں نہیں آتی، جبکہ متاثرین کو بھی انصاف کے حصول میں مشکلات پیش آتی ہیں شہریوں کے مطابق روزانہ درجنوں موٹرسائیکلیں چوری یا چھینی جانے کے باوجود ان کی برآمدگی نہ ہونا بھی پولیس کی کارکردگی پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متعدد وارداتوں کے باوجود ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کے سدباب کے لیے واضح حکمت عملی سامنے نہیں آ رہی کوئٹہ کے شہریوں نے وزیراعلی بلوچستان اور انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے، رات اور دن کے اوقات میں اسنیپ چیکنگ کا مثر نظام بنایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈان کیا جائے شہریوں نے زور دیا ہے کہ امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر فوری توجہ دی جائے تاکہ عوام میں پھیلنے والے خوف اور عدم تحفظ کے احساس کو کم کیا جا سکے اور شہری معمول کی زندگی بلا خوف جاری رکھ سکیں۔
