کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل کردی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے اندورن ملک کے لیے ٹرین سروس معطل کردی گئی جس کی وجہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین سروس کی معطلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے جس کے باعث کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد سے واپس کردی جائے گی۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے کراچی بولان میل کی سروس پہلے ہی معطل ہے جب کہ کوئٹہ سے چمن کے لیے بھی ٹرین سروس معطل ہے۔

WhatsApp
Get Alert