‘غریب کا بس خودکشی کرنا باقی ہے’، مریم کے 2026 میں سب سے کم مہنگائی کے دعوے پر بلال قریشی کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار بلال قریشی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے سے متعلق وائرل کلپ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹس پر مریم نواز کا ایک کلپ وائرل ہے، جس میں وہ خطاب کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ ‘2024 سے پہلے مہنگائی کا گراف اوپر جا رہا تھا، 2024 اور 2025 میں مہنگائی کا گراف مستحکم تھا’۔
بات جاری رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ ‘اب 2026 میں مہنگائی کم ہوئی ہے کیونکہ گراف نیچے جا رہا ہے، ماشاءاللہ’۔
مریم نواز کی بات پر حکومتی عہدیدار اور شرکاء زوردار تالیاں بجاتے ہیں جس پر بلال قریشی نے سخت ردعمل دیا۔

اداکار نے انسٹاگرام کی اسٹوری پر مریم نواز کے لیے کہا ‘کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں؟ یہ تالیاں نہیں امیر کی چپیڑیں ہیں غریب کے منہ پر’۔
بلال نے مزید کہا ‘خیر اب یہ حالات ہیں کہ غریب کے لیے صرف خودکشی کرنا ہی باقی رہ گیا ہے’۔ ساتھ ہی اداکار نے غصے والا ایموجی بناکر سخت برہمی کا بھی اظہار کیا۔
