فیلڈ مارشل نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ ہاتھ ملتا رہ گیا، مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن اور سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ قوم وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتی ہوں، فیلڈ مارشل نے دشمن کو ایسا جواب دیا کہ وہ ہاتھ ملتا رہ گیا۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانیوں کی امانت کی بھرپور طریقے سے حفاظت کی، پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، فوجی قیادت اور بارڈر پر کھڑے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
معرکہ حق فتح کی پہلی سالگرہ پر واہگہ بارڈ ر پر شاندار تقریب ہوئی، مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور قوم کو کامیابی پر مبارکبادی۔تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے، شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، معرکہ حق میں قوم اور بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان کا امن اور سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہوں، جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنادیا۔

WhatsApp
Get Alert