معرکہ حق کا ایک سال: واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب، مریم نواز کی شرکت، ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کی گونج

لاہور(قدرت روزنامہ)معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یادگار شہدا پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے یادگار پر پھول رکھے اور دعا بھی کی۔

تقریب میں ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرما دیا، اس موقع پر ہر طرف سے ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں کی گونج سنائی دی۔

واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔

جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہاکہ یہ کامیابی پاکستان کی قومی وحدت، عزم اور افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے معرکہ حق کو محض ایک عسکری جھڑپ نہیں بلکہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ قرار دیا۔

جنرل عاصم منیر نے کہاکہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب سے 10 مئی تک دشمن نے پاکستان کی خودمختاری اور جغرافیائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قومی عزم اور وقار کو آزمانے کی ناکام کوشش کی، جس کا منہ توڑ جواب قومی وحدت اور عسکری طاقت کے ساتھ دیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert