لکپاس کسٹم ویئر ہائوس میں آگ لگ گئی غفلت یا کرپشن چھپانے کی کوشش؟ 31 افراد زخمی، سوالات بڑھ گئے ‘ کسٹم بلوچستان پر سوالات بڑھ گئے

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)ضلع مستونگ کے علاقے لک پاس میں کسٹم وئیر ہاؤس میں آگ بھڑک اٹھی کمپاؤنڈ میں موجود گیس باؤزر پھٹنے سے دھماکہ کم سے کم 31 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، 10 فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مستونگ کے علاقے لکپاس میں کسٹم کی ویئر ہاؤس میں ضبط شدہ سامان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمپاؤنڈ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا حکام کے مطابق کمپاؤنڈ میں گیس اور اسپرٹ کے کنٹینر موجود ہونے کے باعث آگ نے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کر لی چیف فائر آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ عبدالحق اچکزئی نے بتایا کہ مستونگ میں لگنے والی آگ انتہائی خطرناک نوعیت کی ہے جہاں جائے وقوعہ پر گیس اور سپرٹ سے لدے باؤزر موجود ہیں انہوں نے کہا کہ فائر بریگیڈ عملے اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر کمپاؤنڈ میں موجود ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا تا ہم ابتدائی طور پر ایک گیس باؤزر دھماکے سے پھٹ گیا جس کی زد میں آکر 31 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے 4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ عبداللہ اچکزئی نے بتایا کہ 10 فائر بریگیڈ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم ہوا تیز ہونے کئی باؤزرز کی موجودگی اور جگہ تنگ ہونے کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دوسری جانب مستونگ کی ضلع انتظامیہ نے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل کر دی تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیں
