آ ئی جی ا یف سی بلو چستا ن ( نا ر تھ ) میجر جنر ل محمد عا طف مجتنیٰ کا کو ئٹہ شہر کا د و ر ہ ا و ر شہد ا ئے ا فو ا ج پا کستا ن کے اہل خا نہ سے ملا قا تیں


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)آئی جی ایف سی بلوچستان (نارٹھ) میجر جنرل محمد عاطف مجھی کا کونڈہ شہر کا دورہ اور شہداء افواج پاکستان کے اہل خانہ سے ملاقاتیںمیجر جنرل عاطف مجھی نے اپنے دورے میں سپہنی روڈ، ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، ہزارہ ٹاؤن، اختر آباد، شاہوانی، ایونیو، کچی بیگ، سریاب روڈ، جناح روڈ، شاہراہ اقبال، میزان چوک، مشن روڈ اور سرکلر روڈ کا دورہ کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان (نارٹھ) نے اپنے دورے میں مختلف مقامات پر سیکیورٹی صور تحال اور حفاظتی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارٹھ میجر جنرل عاطف مجھی نے میجر انور کا شہید کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی جی نے میجر انور کا شہید کے بیٹے سے بھرپور اظہار محبت و شفقت کیا اور شہید کے اہل خانہ کو وطن کی خاطر عظیم قربانی پیش کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان نارٹھ کا کہنا تھا کہ ہمارے عظیم شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت یہ دھرتی محفوظ اور یہ وطن قائم و دائم ہے۔

WhatsApp
Get Alert