والدین حیات ہوں اور نہ ہی پیدائشی سرٹیفکیٹ ہو تو پھر شناختی کارڈ کیسے بنوائیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اگر کسی شہری کے والدین حیات نہ ہوں اور نہ ہی اس کا پیدائشی سرٹیفکیٹ ہو تو اس کا شناختی کارڈ بھی بن سکتا ہے۔
نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، جو ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ سمیت تمام شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔
نادرا کی جانب سے ان شہریوں کو شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت فراہم کی جن کے پیدائشی سرٹیفکیٹ نہیں، تاہم اس کے لیے والدین کو تصدیق کے لیے نادرا آفس جانا ضروری ہے۔
اگر کسی شخص کا نہ پیدائشی سرٹیفکیٹ ہو اور نہ ہی والدین حیات ہوں تو وہ اپنا شناختی کارڈ کیسے بنا سکتا ہے۔ اس کا جواب نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شباہت علی نے ایک پوڈکاسٹ میں دے دیا۔
نادرا پی آئی او نے بتایا کہ والدین حیات نہ ہوں تب بھی اس شخص کا شناختی کارڈ بن سکتا ہے اور وہ بہن بھائی میں سے کسی کو تصدیق کے لیے نادرا آفس لا سکتا ہے۔
شباہت علی نے مزید کہا کہ تاہم یہ صرف اسی صورت قابل عمل ہوگا جب کہ ان کے والدین فیملی ٹری میں شامل ہوں اور ماں باپ میں سے کم سے کم ایک فرد کا وفات سے قبل شناختی کارڈ بن چکا ہو۔
