اداکارہ صرحا اصغر نے بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر نے اپنے ہاں تیسرے بچے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کے گھر ننھی بیٹی کی آمد ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ‘الازنے مرتضیٰ’ رکھا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر صرحا اصغر نے فیملی فوٹو شوٹ کی دلکش تصاویر بھی جاری کیں جن میں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سرخ اور سیاہ رنگ کے میچنگ لباس میں نظر آ رہی ہیں۔


اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں نومولود کی آمد کو خاندان کے لیے بڑی رحمت قرار دیتے ہوئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز سے وابستہ شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا ہے اور ساتھی اداکاراؤں نے بچی کی صحت اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
صرحا اصغر اپنی بہترین اداکاری اور ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے انڈسٹری میں خاصی مقبول ہیں۔

WhatsApp
Get Alert