فیفا ورلڈ کپ 2026 کا آفیشل ترانہ جاری، شکیرا نے رائلٹی بچوں کی تعلیم پر خرچ کرنے کا اعلان کردیا


کراچی (قدرت روزنامہ)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل گانے ’دائی دائی‘ کی باقاعدہ رونمائی کر دی گئی ہے، جسے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شاکرہ اور نائجیرین گلوکار برنا بوائے نے تیار کیا ہے۔
فیفا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ گانا ’فیفا گلوبل سٹیزن ایجوکیشن فنڈ‘ کی معاونت کے لیے ریلیز کیا گیا ہے، جبکہ اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے فروغ پر خرچ کی جائے گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ شکیرا اپنی رائلٹی بھی ایجوکیشن فنڈ میں عطیہ کریں گی، جبکہ میوزک پروڈکشن کمپنی نے ابتدائی طور پر ڈھائی لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔
فیفا نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں تاریخ میں پہلی بار باقاعدہ ہاف ٹائم شو منعقد کیا جائے گا، جس میں شکیرا خصوصی پرفارمنس دیں گی۔
دوسری جانب ’دائی دائی‘ کو تمام بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل البم کے مزید گانے بھی آئندہ چند ہفتوں میں ریلیز کیے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert