بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شکست، پاکستان کی ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ مزید گرگئی


سلہٹ(قدرت روزنامہ)بنگلادیش کیخلاف سیریز میں دو صفر کی شکست پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ اور نیچے لے گئی۔
سلہٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن بنگلا دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔
بنگلادیش کیخلاف سیریز میں شکست کے بعد پاکستان ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر ایک درجہ اور نیچے چلا گیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم اب آٹھویں نمبر پر چلی گئی ہے، پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈیز سے پہلے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیش ٹیم 28 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی سی پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی پہلی اور نیوزی لینڈ کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

WhatsApp
Get Alert