بلوچستان ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست جلیل لانگو ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین بی ڈی اے جاوید خان کی تقرری اور سروس میں توسیع کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں 24 گھنٹوں کے اندر عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود چیئرمین بی ڈی اے کو عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، جو عدالتی احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر متعلقہ افسران کو ذاتی حیثیت میں فریق بنایا گیا ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے کل مقرر کر دی ہے۔

WhatsApp
Get Alert