حا جیو ں کیلئے بڑ ی خو شخبر ی ، سعو دی عر ب نے جد ید تر ین ٹر ین سسٹم کا آ غا ز کر دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی ریلوے کمپنی نےحج 1447 ہجری کے دوران عازمینِ حج کی سہولت کے لیے المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبے کی مکمل آپریشنل تیاری اور باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا۔ حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد حجاج کرام کو محفوظ، تیز رفتار اور قابلِ اعتماد سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
سعودی ریلوے کمپنی نے سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے وسیع پیمانے پر تیاریاں مکمل کیں۔ حج کے دوران ممکنہ رش اور ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے تین جامع فرضی مشقیں بھی کی گئیں، جن میں کنٹرول سسٹمز، ٹرینوں اور اسٹیشنز کی کارکردگی کو جانچا گیا۔
المشاعر المقدسہ میٹرو نیٹ ورک عرفات، مزدلفہ اور منیٰ میں قائم 9 اسٹیشنز کو آپس میں ملاتا ہے، جبکہ منیٰ کا آخری اسٹیشن براہِ راست جمرات برج کی چوتھی منزل سے منسلک ہے، جس سے حجاج کی نقل و حرکت مزید آسان اور محفوظ ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق میٹرو سسٹم 17 جدید ٹرینوں پر مشتمل ہے، جن میں ہر ٹرین 3 ہزار مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس طرح میٹرو کی مجموعی گنجائش 72 ہزار سے زائد مسافر فی گھنٹہ ہے۔ حج سیزن کے دوران 2 ہزار سے زیادہ ٹرپس کے ذریعے 20 لاکھ سے زائد عازمین کو منتقل کیا جائے گا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ المشاعر المقدسہ میٹرو منصوبہ سعودی وژن 2030 اور پروگرام “ضیوف الرحمن” کے اہداف کے مطابق حجاج کو جدید، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

WhatsApp
Get Alert