حکومت بلوچستان کا چمن پھاٹک کے قریب دہشت گردی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان کا چمن پھاٹک کے قریب دہشت گردی کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رندنے كها كه معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے، دہشت گرد عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے اسپتالوں میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، تمام ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل اسٹاف اور طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر ڈیوٹیوں پر طلب کرلیا گیا۔ شاہد رندنے مزيد كها كه تحقیقات شروع، ملوث عناصر قانون سے نہیں بچ سکتے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد اور بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
