سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین بس سے ٹکرا گئی، 11مسافر جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)سوات ایکسپریس وے پر تیز رفتار وین مسافر بس سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔
موٹروے پولیس کے مطابق اسماعیلہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثےمیں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ حادثہ وین ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائیں گی۔
