کراچی: کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، دو ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہورہے تھے، شہریوں کے تعاقب پر ایک ملزم نے فائرنگ کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزم سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیے گئے ہیں۔
دوسری جانب گلشن اقبال بلاک 2 میں تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا اور ڈمپر کے قریب سے گزرتے شہری بال بال بچ گئے۔
شہریوں کی جانب سے ڈرائیور پر تشدد کیا گیا اور ڈمپرجلانے کی بھی کوشش کی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور کو گلشن اقبال تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔
