ایران کے ساتھ ایک اچھا معاہدہ 2 سے 3 روز کے اندر طے پا سکتا ہے: ٹرمپ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کاعمل رکا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن معاہدے کے حصول کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے، ایک بہت اچھا معاہدہ 2 سے 3 روز کے اندر طے پا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں اور ناکا بندی مکمل طور پر برقرار ہے، جس کے باعث نہ تیل کی ترسیل ہو رہی ہے اور نہ ہی ایران کو کوئی آمدن حاصل ہو رہی ہے۔
