بلوچستان میں بڑی کارروائی، اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیب نے بلوچستان میں بڑی کارروائی کرکے اربوں روپے مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔

ترجمان کے مطابق نیب بلوچستان نے مجموعی طور پر تقریباً 12 لاکھ 60 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرائی ،اراضی واگزاری سے اب تک 1784 ارب روپے سے زائد کی قومی دولت بازیاب کرائی جا چکی۔

 

کوئٹہ، حب، گوادر سمیت مختلف اضلاع میں غیر قانونی قبضوں کیخلاف آپریشن تیز کردئیے گئے،سرکاری اراضی کے تحفظ کیلئے ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ریکارڈ سسٹم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

گوادر کی اراضی کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے،واگزار کرائی گئی زمین محکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے حوالے کردی گئی، جسے عوامی مفاد میں استعمال کیا جائیگا۔

نیب اور حکومت بلوچستان نے کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کا عزم کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert