وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پیش کردہ بجٹ غریب عوام کا معاشی ڈیتھ وارنٹ ہے ،مشال یوسفزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رکن پارلیمنٹ مشال یوسفزئی کا کہنا ہے وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر پیش کردہ بجٹ اس ملک کے غریب عوام کا معاشی ڈیتھ وارنٹ ہے ۔
پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہا وفاق نے پِچھلے سال کے خیبر پختونخوا کے بقایاجات ابھی تک نہیں دیے اور الٹا صوبے سے 109 ارب ارب مزید مانگ لیے ۔ کچھ تو شرم کرے ، مانگنے کی عادت پڑجائے پھر وہ نہیں جاتی ۔عمران خان نے جو آخری بجٹ دیا تھا ، کرونا وباء کے باوجود وہ غریب عوام کی بھلا ئی کا بجٹ تھا اور آج 17 سیٹوں سے مسلط شدہ حکومت کا پیش کردہ بجٹ غریب مکاؤ بجٹ ہے ۔ ہم اس کو مسترد کرتے ہیں اور اس میں لگائے گئے عوام پر ٹیکسوں کے عذاب کو بھی مسترد کرتے ہیں ۔
