آزاد کشمیر میں ریاست ماں بن کر پیار اور محبت سے ڈیل کررہی ہے، سیکیورٹی ذرائع

اآزاد کشمیر (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حقوق کی تحریک کے نام پر آغاز کیا اور ہمیشہ ہماری ترجیح بات چیت رہی، تاہم کالعدم کمیٹی کے ایجنڈے کا علم ہے اور اصل کہانی سامنے آنے میں وقت لگے گا۔

سیکیورٹی ذرائع نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بی جے پی نے بھی پیسا لگایا تاہم وہاں نقل و حرکت اور اظہار رائے کی آزادی نہیں ہے مگر کیا وہاں کے مسلمانوں کو پیسوں سے خریدا جاسکتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کیا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں میں پاکستان کیلئے لوگوں کے لیے جذبات ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرکا ملٹری کے ذریعے بھی کچھ نہ کرسکا اس لیے آزاد کشمیر میں آگ لگائی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں عوامی حقوق کے نام پر تحریک کا آغاز کیا گیا، ہماری ڈیفالٹ آپشن ہمیشہ بات چیت ہوتی ہے، اصل کہانی کیا ہے یہ سامنے آنے میں وقت لگا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہمیں پتا تھا جے اے اے سی کا ایجنڈا کیا ہے، یہ کدھر سے آرہے ہیں، بی وائے سی کو جب دہشتگرد تنظیم کہا گیا تب بھی بہت شور مچا تھا، پھر بی وائے سی بھی کھل کر سامنے آگئی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے لوگوں کو کہا ہے اپنی دکانیں کھولیں لیکن جے اے اے سی نے عوام کو کہا ہے جو دکانیں کھولے گا ہم آگ لگا دیں گے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر حکومت سیاسی عمل کو فالو کررہی تھی مگر آزاد کشمیر میں بیٹھ کر ریاست مخالف نعرے لگائے جا رہے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ریاست آزاد کشمیر میں لوگوں کو پیار محبت سے ڈیل کررہی ہے، ریاست ہمشہ پہلے ماں بن کے ڈیل کرتی ہے بعد میں باپ بنتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ ہر لمحے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی مزید کھل کر سامنے آرہی ہے، ان کو آئینی، قانونی طریقے سے ہی ڈیل کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert