اسلام آباد مفاہمتی یاداشت ہر لحاظ سے امریکا کی جیت اور مفاد میں ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یاداشت ہر لحاظ سے امریکا کی جیت اور مفاد میں ہے، معاہدے میں شامل ہے کہ ایران خطرناک ہتھیار یا میزائل نہیں بنائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران کا معاہدہ کرنا امریکا کی جیت ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ امریکا اور اس کے عوام کی فتح ہے۔
ایران کی ایٹمی ہتھیار بنانے کی صلاحیت ختم کردی گئی ہے، معاہدے میں شامل ہے کہ ایران ایسے ہتھیار یا میزائل نہیں بنائے گا جس سے دنیا کو خطرہ ہو، ایران کے رویے کو دیکھتے ہوئے ان کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، معاشی ریلیف کا انحصار ایران کے اپنے رویے پر ہے، ایران کے مشرق وسطیٰ کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو دیکھا جائے گا، ایران کی کارکردگی دیکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی ہوتی جائے گی، اسلام آباد مفاہمتی یاداشت ہر لحاظ سے امریکا کے مفاد میں ہے۔
امید ہے کہ اسرائیل اور حزب اللہ معاہدے کا احترام کریں گے، کچھ میڈیا کی جانب سے معاہدے کی شقوں کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔صدر ٹرمپ نے ایران کو کمزور کرکے ان کا رویہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا، امریکا ایران معاہدہ خطے کیلئے بہت اچھا ہے۔

WhatsApp
Get Alert