بلوچستان میں عوامی سہولیات کی بہتری کیلیے حکومتی عزم عملی اقدامات میں تبدیل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے حکومتی عزم عملی اقدامات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

بلوچستان کے حالیہ بجٹ میں تعلیم اورصحت کے شعبوں کے لیے ریکارڈ فنڈزمختص کیے گئےہیں اور صوبے نے فی کس بجٹ برائےتعلیمی اورصحت کے لحاظ سےباقی صوبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بجٹ دستاویزات کےمطابق پنجاب کی 12کروڑ76لاکھ سےزائد آبادی کے لیے 750ارب کاتعلیمی بجٹ مختص ہے، جوفی کس5873روپےبنتا ہے۔

بلوچستان کی ایک کروڑ48لاکھ سےزائد آبادی کے لیے 144ارب روپےکاتعلیمی بجٹ مختص جوفی کس9668روپےبنتا ہے ۔

اسی طرح پنجاب کی 12کروڑ76لاکھ سےزائدآبادی کے لیے 500ارب روپےکاصحت بجٹ مختص جوفی کس3915روپےبنتاہے جب کہ بلوچستان کی ایک کروڑ48لاکھ سےزائد آبادی کے لیے 96ارب روپے کاصحت بجٹ96مختص جوفی کس6445 ارب روپے بنتا ہے ۔

صوبے کادیگرصوبوں کےمقابلےمیں ریکارڈصحت اورتعلیم کابجٹ مختص کرناصوبائی حکومت کےعوامی بہبود کےعزم کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

WhatsApp
Get Alert