سونے کی قیمت میں بھی کمی

کراچی ( قدرت روزنامہ )پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 43 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے ہو گئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 39 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 166 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 43 سینٹ کم ہو کر 4155.5 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

WhatsApp
Get Alert