عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سیف سے ملاقات کی خواہش کا پیغام بھیجنے کا دعویٰ

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف کی اہم ملاقات متوقع ہے، اس سلسلے میں جیل حکام کی جانب سے بیرسٹر سیف سے رابطہ کیا جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ صحافی نعیم اشرف بٹ کے مطابق جیل حکام کی جانب سے بیرسٹر سیف سے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی ان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اس سے قبل پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے ذریعے بھی بیرسٹر سیف کو اس ملاقات کا خصوصی پیغام پہنچایا گیا تھا۔
صحافی کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کے چند اہم رہنما اور عمران خان کے فیملی ممبرز بیرسٹر سیف کی اس ملاقات کے شدید مخالف ہیں، پارٹی کے اندرونی حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر یہ ملاقات ہو جاتی ہے تو خیبر پختونخواہ کی سیاست اور خاص طور پر پشاور کے سیاسی منظرنامے میں بڑی تبدیلیاں آ سکتی ہیں۔
اہم۔Exclusive
عمران خان&بشریbbسےبیرسٹرسیف کی ملاقات متوقع
جیل حکام نےبیرسٹرسیف سےملاقات کےلیے رابطہ کیاہے
بیرسٹرسیف کوبتایاگیاIK& BBملناچاہتے
بیرسٹرگوہرکےذریعےبھی اس ملاقات کاپیغام دیاگیا
چندPTIرہنما&فیملی ممبر،سیف کیIKسےملاقات کےمخالف جوسمجھتے
ملاقات ہوئی توآفریدی کی کرسی خطرے pic.twitter.com/er88GrZoaB— Naeem Ashraf Butt (@NaeemAshrafBut2) June 25, 2026
ان کا کہنا ہے کہ پارٹی ذرائع کہتے ہیں اگر بیرسٹر سیف کی عمران خان سے یہ ملاقات کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے تو اس کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی کرسی خطرے میں پڑ سکتی ہے، اس وقت خیبر پختونخواہ پی ٹی آئی کے رہنماء اس تمام تر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
