پنجاب

لاہور سے مبینہ اغوا ہونے والی بہنوں کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) لاہور سے مبینہ اغوا ہونے والی بہنوں کے معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے سے 4 معصوم بہنیں اچانک غائب ہوگئی تھیں۔لاپتہ ہونے والی بچیوں کی ماں نے تھانے میں اپنی بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان میں بتایا کہ لوگوں کے گھروں میں کام کرکے واپس پہنچی تو بچیاں گھر میں نہیں تھیں، ہرجگہ تلاش کیا تاہم بچیوں کا نہیں پتہ چلا۔
تاہم اب اس معاملے کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق چاروں بہنوں کو باپ اپنے ساتھ لے گیا تھا۔پولیس نے باپ فاروق کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق بچیوں کا والد انہیں اغوا کرکے لے گیا تھا۔بچیوں کے والد کی ڈیڑھ سال سے تنازع چلا آ رہا تھا۔

والد بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد ساتھ والی ہی گلی میں ہمسائے کے گھر چھوڑ گیا تھا۔

پولیس نے بچیوں کو بازیاب کراتے ہوئے ان سے بیانات لئنا شروع کر دئیے ہیں۔قبل ازیں ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر محمد عابد خان کے حکم پر بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ بچیوں کو تلاش کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب آئی جی پنجاب را سردارعلی خان نی4 کم عمر بہنوں کے مبینہ اغوا کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی تھی۔
آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی باحفاظت بازیابی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بچیوں کی والدہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور تمام پہلوں پر تفتیش کرکے بچیوں کی جلد بازیابی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں