چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ، ذرائع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی اگلے ماہ اگست میں ہوگی، سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی اگلے ماہ 8 اگست کو ریٹائرڈ ہو جائیں گی، جسٹس عالیہ نیلم کو ان کی جگہ تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ جسٹس عالیہ نیلم کی سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلیے جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہباز علی رضوی کے ناموں پر غور ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert