وڈھ بازار مسلسل دوسرے روز بھی بند، عوام اشیائے ضروریہ سے محروم؛ اشیا خورد نوش کی قلت پیدا ہونیکا خدشہ


خضدار(ڈیلی قدرت کوئٹہ)خضدار کے علاقے وڈھ میں بازار مسلسل دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہا، جس کے باعث شہر اور گردونواح میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں، جبکہ اشیائے ضروریہ کی قلت کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق بازار کی بندش سے آٹا، چاول، چینی، گھی، دودھ، سبزیاں، پیٹرول اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہونے سے مزدور طبقہ بھی روزگار سے محروم ہو گیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال سے مریض، طلبہ، خواتین اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ اگر حالات مزید برقرار رہے تو وڈھ میں انسانی اور معاشی بحران سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے۔عوام نے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وڈھ بازار فوری طور پر کھلوایا جائے، اشیائے ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں تاکہ معمولاتِ زندگی جلد بحال ہو سکیں۔

WhatsApp
Get Alert