دکی میں بارتیوں کی گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) دکی میں بارتیوں کی گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ۔ اسسٹنٹ کمشنرز دکی محمد اکرم حریفال کے مطابق جمعہ کو دکی کے علاقے مندے ٹک کے مقام پر لورالائی سے دکی جانے والی باراتیوں کی وین بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت متعددافراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔
