سرکاری ہسپتالوں میں سیکیورٹی کا فقدان صوبائی حکومت کی ناکامی ہے؛ اصغر خان اچکزئی کی ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات کی حمایت، فوری اقدامات پر زور


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے جاری احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے علاج و معالجے کے لیے تمام ضروری اور بہترین طبی سہولیات فوری طور پر فراہم کرے اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شفاف، غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔ وفد نے مزید مطالبہ کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ینگ ڈاکٹرز، طبی عملے اور دیگر صحت کے کارکنوں کو فوری طور پر مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے۔وفد میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر ثناء اللہ کاکڑ، مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر عیسیٰ خان جوگیزئی، ضلعی پریس سیکرٹری زین اللہ خان اور مزمل شاہ بھی شامل تھے۔

WhatsApp
Get Alert