ہنہ اوڑک میں دہشت گردانہ حملہ؛ گورنر بلوچستان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، فوری اور فیصلہ کن کارروائی پر اتفاق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال، بالخصوص ہنہ اوڑک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ گورنر مندوخیل نے ہنہ اوڑک کے دہشتگردانہ واقعے کی سنگینی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ متاثرہ علاقے میں عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ہونے والے نقصانات کی تلافی کے لیے فیصلہ کن کارروائی اور عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ بات چیت کے دوران اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ سیکیورٹی اور استحکام کو تیزی سے بہتر بنانے کے لیے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان مزید رابطوں کو بڑھانے کو ترجیح دی جائے گی تاکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مکمل قابو پایا جا سکے۔

WhatsApp
Get Alert