امریکی حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر 85 مقامات کو نشانہ بنایا: پاسداران انقلاب

ایران(قدرت روزنامہ)ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بحری اور فضائی افواج نے مشترکہ میزائل اور ڈرون کارروائی کے دوران خطے میں امریکی تنصیبات پر 85 مقامات کو نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق حملوں میں بحرین میں قائم امریکی ففتھ فلیٹ کے اڈے اور کویت میں علی السالم ائیر بیس کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی امریکا کی جانب سے جنگ بندی اور اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں ’ابتدائی ردعمل‘ کے طور پر کی گئی ہے۔
