‏پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو لاہور ایئرپورٹ سے این سی سی آئی اے نے حراست میں لے لیا


لاہور (قدرت روزنامہ)‏پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو لاہور ایئرپورٹ سے این سی سی آئی اے نے حراست میں لے لیا۔ریحان طارق رات ایک بجے بعد لندن سے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تھے۔قريبي عزيز نے بتايا كه ریحان طارق کو ائیر پورٹ پر روکا گیا، این سی سی آئی اے کے اہلکار آئے اور انکو اپنے ساتھ لے گئے۔ترجمان این سی سی آئی اے معاملہ پر موقف دینے سے گریزاںهے۔‏پوڈ کاسٹر ریحان طارق کے خلاف مقدمہ لاہور NCCIA میں درج ہے، ائیر پورٹ پر چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کا نام PNIL لسٹ میں بھی درج ہے۔ جس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

WhatsApp
Get Alert