باجوڑ سے لے کر خیبر تک اور خیبر سے پورے بلوچستان تک جو کچھ ہو رہا ہے، کسی کو نظر کیوں نہیں آ رہا ؟ محمود خان اچکزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے پاکستان چار بڑی قوموں کے وطنوں پر مشتمل ایک ملک ہے، نہ انہیں کسی نے فتح کیا ہے، نہ کوئی کسی کا غلام ہے اور نہ کوئی کسی کا آقا ہے، یہ ایک رضاکارانہ فیڈریشن ہے۔ باجوڑ سے لے کر خیبر تک اور خیبر سے پورے بلوچستان تک جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کسی کو نظر کیوں نہیں آ رہا ؟
محمود خان اچکزئی نے مزید کہا اپنی داخلی خود مختاری کے حوالے سے ہم نے کبھی کسی سے سمجھوتہ نہیں کیا۔ پاکستان کے تمام شہروں میں پشتونوں کی زندگی سخت مصیبت میں ہے۔ بے انصافی سے نفرتیں بڑھتی ہیں۔ پشتون اور بلوچ اکبر اعظم کے وقت سے اپنے حق کے لئے لڑتے رہے ، حالت یہ ہوگئی ہےکہ پشتون پگڑی اور ڈارھی دہشتگردی کی علامت بن گئی ہے، بے انصافی سے نفرت بڑھتی ہے اور ا س کے نتیجے میں بات دہشتگردی تک پہنچتی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert