اداروں کی ساکھ متاثر کرنے کا کیس، سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری برقرار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی کے خلاف اداروں پرالزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
فیصلہ سہیل آفریدی کی عدم حاضری پر کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا، سینئر سول جج عباس شاہ کی عدم دستیابی کے باعث مزید پیشرفت نہ ہو سکی جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔
واضح رہے سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
