کراچی میں شہریوں سے جھگڑ کر وارداتیں کرنے والا گروہ سرگرم


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں کتابوں کی فروخت کے ذریعے وارداتیں کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔
جیو نیوز کےمطابق شاہراہ قائدین کے اللہ والا سگنل ہر ایسے ہی ایک ملزم نے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کا بہانہ کرکے سائیڈ گلاس توڑا، شہری نے اس طرف توجہ مبذول کی اور شیشہ نیچے کرکے اس سے بازپرس شروع کی تو اس کے ساتھی نے پچھلی طرف سے گاڑی کو زور زور سے ہاتھ مارنا شروع کردیے۔
شہری نے عقب کی طرف مڑ کر دیکھا تو کتابوں والا ملزم شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔
فیروز آباد پولیس کے مطابق ایسی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں، کچھ ملزمان وائر سے گاڑی کی ونڈ اسکرین گندی کرکے جھگڑا کھڑا کرکے وارداتیں کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert