کوئٹہ: بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل دھرنا گاہ پہنچ گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اپنے قافلے کے ہمراہ سانحۂ زیارت کے خلاف جاری دھرنا گاہ پہنچ گئے۔
دھرنا گاہ پہنچنے پر پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور مظاہرین نے ان کا استقبال کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور یکجہتی کی، جبکہ دھرنے کے شرکاء سے بھی ملاقات کی۔
