قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

دوحہ(قدرت روزنامہ)قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
قطر کے امیری دیوان کی جانب سے جاری بیان میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیاکہ “اللہ تعالیٰ کی رضا پر کامل ایمان کے ساتھ، امیری دیوان قوم کے عظیم نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔”
واضح رہے شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے 1995 سے 2013 تک قطر کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور ان کے دورِ حکومت میں قطر نے اقتصادی، سفارتی اور عالمی سطح پر نمایاں ترقی حاصل کی۔
سال 2013 میں شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی نے اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو منتقل کر دیا تھا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سابق امیر قطر کےانتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ الثانی عظیم رہنما تھے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ شیخ حمد کی حکمت، دوراندیشی نےقطرکو ایک جدید، خوشحال ملک میں تبدیل کیا، انہوں نے عوام کی فلاح،علاقائی امن اور ترقی کےلیےگرانقدرخدمات انجام دیں۔
وزیرخارجہ پاکستان اسحاق ڈار نے بھی شیخ حمدبن خلیفہ الثانی کے انتقال پردکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ حمد بن خلیفہ نے قطر پاکستان دوستانہ تعلقات کےفروغ میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خطے کے امن کیلئے خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔
