سعودی عرب میں اہم تقرری، شاہی فرمان جاری

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان نے پیر کے روز ایک شاہی فرمان جاری کیا، جس کے تحت لیفٹیننٹ جنرل فہد بن حمد السلمان کو وزیرِ دفاع کے مشیر برائے عسکری امور کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
اس شاہی فرمان کے ذریعے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں کے علاوہ ’مشترکہ افواج‘ (Joint Forces) کے کمانڈر کے فرائض بھی سونپے گئے ہیں۔
شاہ سلمان، جو تمام عسکری افواج کے سپریم کمانڈر بھی ہیں، نے یہ فرمان وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی سفارش پر جاری کیا ہے۔
