بحرین میں مقیم پاکستانیوں کے پاسپورٹ سے متعلق اہم اعلان

بحرین (قدرت روزنامہ)بحرین میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ سے متعلق اہم سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے پیش نظر سفارت خانہ، پاکستان بحرین 29 نومبر 2026 سے پاسپورٹ سے متعلق تمام خدمات کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم متعارف کروا رہا ہے۔

ترجمان پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اپائنمنٹ کے طریقہ کار اور مزید تفصیلات سے پاکستانی کمیونٹی کو جلد آگاہ کیا جائے۔

اس سے قبل بحرین نے ملک میں مقیم رہائشیوں کے لیے قومی صحت انشورنس پروگرام کا باضابطہ آغاز کیا۔ یہ اقدام بحرین کے وژن 2030 اور صحت کی دیکھ بھال کے جامع منصوبوں کا حصہ تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپریم کونسل آف ہیلتھ (SCH) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر شیخ محمد بن عبداللہ آل خلیفہ کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد بحرین کے صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنانا اور مقیم ورکرز کے لیے صحت کی خدمات تک منظم رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

اس لازمی انشورنس پیکیج میں بنیادی اور ثانوی (پرائمری اور سیکنڈری) ہیلتھ کیئر سروسز، ہنگامی طبی امداد، اور حادثات کے بعد کی دیکھ بھال شامل ہے۔

نئے قوانین کے تحت ہیلتھ انشورنس کو رہائشی اور ورک پرمٹ کے حصول یا تجدید کے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے تاکہ طبی کوریج میں کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

WhatsApp
Get Alert