بلاول سمیت سارے لیڈر بتا دیں سسٹم کیسے ری سیٹ کریں: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بلاول بھٹو کا سسٹم کولیپس کا بیان تاخیر سے آیا ہے، بلاول سمیت سارے لیڈر بتا دیں کہ کیسےسسٹم ری سیٹ کریں، یہ سارے ذاتی مفاد کیلئے اکھٹے ہوئے جس نے جو فائدہ لینا تھا لےلیا ، نیب کے قوانین تبدیل کر کے اپنے کیسز ختم کروا لیے ، بلاول نے تسلیم کرلیا کہ پی ٹی آئی کے بغیر بات نہیں بنے گی ، نظام پر اعتماد تب بحال ہو گا جب لوگوں کو انصاف ملے گا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہیہ وقت ہے قومی حکومت کی طرف آئیں، آزاد عدلیہ،الیکشن کمیشن قائم کریں اورانتخابات کرائیں، سب استعفیٰ دیں اور فوری نیشنل حکومت بنائیں اورہمیں انصاف دیں، قومی حکومت اگربنےگی تو یقینا سب کچھ نیا ہو گا،بانی کے بغیر کچھ نہیں ہے جو ہو گا بانی کے فیصلے سے ہی ہو گا۔
ان کا کہناتھا کہ جب انکے مفادات کو ٹھیس پہنچتی تو یہ اور طرف ہو جاتے ہیں ، حکومت میں شامل تمام جماعتیں اس سسٹم کی بینیفشری ہیں ، قومی حکومت میں حصہ دارنہیں جوبھی کریں گےبانی کے مشورے سے کریں گے،بانی کے خط کو درخواست تصور کر کے چیف جسٹس کارروائی کریں ، بانی نہ این آراو،نہ فیورٹ،نہ ریلیف مانگ رہےوہ اپنا حق مانگ رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی کی ملاقات کو ڈسکلوز نہیں کرنا چاہیے تھا ،پارٹی لیڈرز سےہمیشہ کہا پارٹی کے پلیٹ فارم سے باہربات نہ کریں ، نہیں سمجھتا پی پی سےلانگ ٹرم قربت ہوسکتی ہےہماری اورانکی پالیسی میں فرق ہے،ساری جماعت بانی اوربشریٰ کی صحت پر فوکس کریں بجائےاسکےکہ آپس کےاختلاف میں پڑیں،بانی سے ملاقات کے لیے پسند ناپسند کی پالیسی ہر گز نہیں ہونی چاہیے،جو لیڈر بانی سے مل کر جائے اس کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے ،ہم سیاسی جماعت ہیں اختلاف اٹھانے پر کسی کونکال تو نہیں سکتے ،پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں اختلاف رائے ضرور ہوگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ، یہ معاملہ ہمیشہ کیلئے حل ہونا چاہیے ، بانی نے چیف جسٹس صاحبان کے نام خط میں مسائل اور خدشات کا ذکر کرکے اپنی آواز اُن تک پہنچائی ہے، عدلیہ کا فرض ہے اُنہیں انصاف فراہم کرے، اسپتال منتقلی اور علاج بانی کا بنیادی حق ہے ۔
