امریکی فوج کا ایرانی شہر ماہشہر میں واٹر پمپنگ اسٹیشن پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی


تهران(قدرت روزنامہ)ایران کے صوبہ خوزستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق ماہشہر میں واقع زرعی واٹر پمپنگ اسٹیشن پر امریکی حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق سکیورٹی و قانون نافذ کرنے کے امور کے نائب گورنر ولی اللہ حیاتی نے بتایا کہ حملہ آج علی الصبح ایک میزائل کے ذریعے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والا شخص پمپنگ اسٹیشن پر تعینات سکیورٹی گارڈ تھا۔
ولی اللہ حیاتی کے مطابق زخمیوں کی حالت پر ریسکیو اور طبی ٹیمیں مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران پر مزید حملے کیے ہیں جس کے باعث بوشہر ، بندر عباس، قشم اور جاسک میں دھماکے ہوئے۔

WhatsApp
Get Alert