امریکی حملے کے جواب میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اردن، بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے


تهران(قدرت روزنامہ)ایران کے پاسداران انقلاب کا دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں اردن، بحرین اور کویت میں امریکی اہداف اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق اردن کی پرنس حسن ائیر بیس پر میزائل اسٹوریج اور فیول ٹینکس کو نشانہ بنایا گیا جبکہ بحرین کی شیخ عیسیٰ ائیر بیس پر امریکی فوج کے ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران کے مطابق کویت میں علی السالم ائیر بیس پر پیٹریٹ ائیر ڈیفنس سسٹم اور فیول اسٹوریج ٹینکس کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جبکہ احمد الجابر فوجی اڈے پر ایک ایف پی ایس ریڈار سسٹم کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

WhatsApp
Get Alert