ڈاکٹر آکاش قتل کیس،36گھنٹوں میں 3ملزمان گرفتار کر لئے،رقم نکلوانے کی بینک سے ریکی گئی، ڈی آئی جی سائوتھ

کراچی(قدرت روزنامہ)ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے کیش لوٹنے کی نیت سے واردات کی۔ ایک ریکی کرنے والا ملزم بینک کے اندر موجود تھا، جس نے متاثرہ خاندان کے رقم نکلوانے کے بعد باہر موجود اپنے ساتھیوں کو اطلاع دی۔
فرئیر کے علاقے میں واردات کے دوران فائرنگ سے ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید تکنیکی شواہد کی مدد سے صرف 36 گھنٹوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
