بھارتی اداکارہ شہناز گل نے راگھو جویل کے ساتھ ڈیٹنگ افواہوں پرخاموشی توڑ دی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ شہناز گل نے راگھو جویل کے ساتھ ڈیٹینگ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے دونوں اداکاروں نے ایک سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی، تقریب کے بعد راگھو کی جانب سے شہناز کو ہجوم سے بچا کر گاڑی کی جانب لے جاتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
شہناز گل اور راگھو جویل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکاروں کی ڈیٹینگ کی افواہوں نے زور پکڑ لیا۔
حال ہی میں شہناز گل نے ایک انٹرویو دیا جس میں راگھو سے ڈیٹینگ کے متعلق سوال کیا گیا جس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ راگھو میرا اچھا دوست ہے، کوئی ذاتی سوال نہ پوچھا جائے۔
اس کے ساتھ ہی شہناز گل نے سوال کا رخ موڑتے ہوئے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے دوست کی فلم آرہی ہے ‘بھائی تیرا اسٹار ہے’، آپ پلیز اس کو سپورٹ کریں، وہ میرا بہت اچھا دوست ہے اس کی فلم چلنی بہت ضروری ہے، وہ ہیرو کے طورپر پہلی بار اسکرین پر آرہا ہے، اس کا تعلق فلم انڈسٹری سے نہیں ہے وہ خود اپنی محنت سے آیا ہے۔
واضح رہے کہ شہناز گل اور راگھو جویل 2023 میں بننے والی سلمان خان کی فلم ‘کس کا بھائی کس کی جان’ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

WhatsApp
Get Alert