کراچی ایڈمن سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم
بلڈرز کو رہائشی علاقے پر کمرشل تعمیرات کی اجازت کس نے دی، جسٹس عدنان الکریم کے ریمارکس

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایڈمن سوسائٹی کے رہائشی پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تعمیرات روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ Textiles& Nonwovens
درخواست شیخ اظہر کے وکیل عفان عزیز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ بلڈر ریاض بٹلہ اور حسن بٹلہ رہائشی پلاٹوں 5 منزلہ عمارتیں بنا رہے ہیں، دونوں پلاٹوں پر پینٹ ہاؤس بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں جبکہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں گراؤنڈ پلس ون کی اجازت ہے۔
جسٹس عدنان الکریم نے ریمارکس دیے کہ بلڈرز کو رہائشی علاقے پر کمرشل تعمیرات کی اجازت کس نے دی۔ Textiles& Nonwovens
عدالت نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس بھی جاری کر دیے جبکہ حکم دیا کہ اگست کے پہلے ہفتے میں تفصیلی جواب جمع کرایا جائے۔
