پی ٹی آئی کے اندر ایسا کلچر بن چکا ہے جہاں اختلاف رکھنے والوں کو دیوار سے لگا دیا جاتا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےرکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے پی ٹی آئی نے عام کارکنوں سے لے کر شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد جیسے سینئر رہنماؤں کو بھی تنہا چھوڑ دیا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا 26 نومبر کے واقعات میں گرفتار کارکن آج بھی اپنے مقدمات خود لڑنے پر مجبور ہیں، نہ پارٹی نے ان کے لیے مؤثر قانونی معاونت فراہم کی اور نہ ہی ان کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی۔ پارٹی کے اندر ایسا کلچر بن چکا ہے جہاں اختلاف رکھنے والوں کو دیوار سے لگا دیا جاتا ہے۔
