بچے کی پیدائش، نادرا نے والدین کیلیے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بچے کی پیدائش کے سلسلے میں والدین کیلیے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
نادرا نے پیغام میں کہا کہ ہر بچے کی رجسٹریشن پیدائش کے ایک ماہ کے اندر کرانا لازم ہے، یونین کونسل میں اندراج کے بعد جاری ہونے والا کمپیوٹرائزڈ برتھ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ آپ کے بچے کی قانونی شناخت کی جانب پہلا قدم ہے۔
پیغام میں کہا گیا کہ آج ہی اپنی متعلقہ یونین کونسل سے رجوع کریں یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروائیں اور اپنے بچے کو پہلے دن سے اس کا قانونی حق دیں۔
نادرا کے مطابق پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے درخواست جمع کروانے کی سہولت سندھ اور پنجاب کے تمام اضلاع، خیبر پختونخوا میں ضلع پشاور، بلوچستان کے منتخب اضلاع اور اسلام آباد کی تمام یونین کونسلز میں دستیاب ہے۔
