نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کی شرح کم کر دی۔
اعلامیے کے مطابق بہبود سیونگز اور پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر سالانہ منافع 12.96 فیصد کر دیا گیا جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر ماہانہ منافع کی شرح 11.52 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر اب1 لاکھ کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 960 روپے منافع ملے گا جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر پہلے 6 ماہ کا منافع 11.2 فیصد اور آخری 6 ماہ کا 12.6 فیصد ہو گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی سالانہ منافع 12.96 کر دیا گیا ہے۔
