برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا بالغ شہریوں کیلئے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان

برطانیہ (قدرت روزنامہ)برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق اینڈی برنہم نے تمام بالغ شہریوں کے لیے مجوزہ ڈیجیٹل آئی ڈی منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، اس منصوبے کے لیے رکھے گئے فنڈز اب مہنگائی کم کرنے اور عوامی فلاحی اقدامات پر خرچ ہوں گے۔
نئے وزیراعظم نے عوامی مخالفت اور بڑی دستخطی مہم کے بعد ڈیجیٹل آئی ڈی اسکیم کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
برنہم شمالی سمندر میں تیل اور گیس کی موجودہ ڈرلنگ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے بھی حامی ہیں۔
دوسری جانب کنزرویٹو رہنما کیمی بیڈنوک نے برنہم کی معاشی اور توانائی پالیسیوں کو غیر حقیقت پسندانہ قرار دے دیا۔
