نصیرآباد میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 8 افرادزخمی

ڈیرہ مراد جمالی( قدرت روزنامہ) نصیرآباد قبائلی تصادم سمیت دیگر واقعات ایک خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے زخمی ہسپتال منتقل کر دئے گیے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی صدر پولیس تھانے کی حدود گوٹھ پندرانی اور مینگل قبائل کے درمیان مسلح تصادم پانچ افراد مسعود احمد رزاق احمد عطاء اللہ ودیگر زخمی ہوگئے ڑخمیون کو فوری طورپر ہسپتال داخل کردیا گیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود اوچ پاور پلانٹ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں دو افراد عظیم خان اور نظام الدین زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب میر حسن پولیس تھانے کی حدود پسٹل صاف کرتے ہوے گولی لگنے سے لال میر زخمی ہوگیا جس کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی کے کے قریب گوٹھ مانجھوٹی صدر پولیس تھانے کی حدود میں ایک خاتون گلزادی زوجہ ذوالفقار نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرنے کو کوشش کی جس کو بے ہوشی کی حالت مین ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ان تمام واقعات کے بارے میں متعلقہ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
